S M USMANI AMAZAI: یونین کونسل ناڑہ امازئی

Tuesday, 16 October 2018

یونین کونسل ناڑہ امازئی


یونین کونسل ناڑہ آمازٸ ضلع ہری پور کا 44 واں جبکہ تحصیل غازی کا 8 واں یونین کونسل ہے ۔1515  میں جب باباۓ یوسفزٸ ملک احمد حان نے سوات پر حملہ کیا اور مغلوں کو شکست دے کر ریاست سوات کی بنیاد رکھی  تو دوسری طرف کوہ کارگو سے ہوتے ہوۓ ریاست امب تک آمازٸ کا علاقہ قبضہ کیا۔یہ واحد علاقہ ہے جس پر ملک احمد حان بابا کے بعد پاکستان بننے تک کسی نے حکومت نہیں کی۔1947 کو پاکستان معرض وجود میں آیا اور علاقہ آمازٸ کو اس وقت علاقہ غیر تصور کیا جانے لگا۔1952 میں آمازٸ کے غیور عوام نے پاکستان کو ایک ملک کی صورت میں  تسلیم کیا۔اور یوں آمازٸ پاکستان کا باقاعدہ حصہ بن گیا 1992 تک ضلع ایبٹ آباد کے ماتحت رہا۔اور اسکے بعد ضلع ہری پور میں ایک یونین کونسل کی حثیت سے ضم کیا گیا جوکہ ابھی تک ہے ۔زبانیںیونین کونسل ناڑہ آمازٸ میں تقریباً پشتون آباد ہیں ۔جسکی زبان پشتو ہے اسکے علاوہ ہندکو بھی بولی جاتی ہے ۔کاروبار ۔آمازٸ کے لوگ زیادہ تر کیھتی باڑی کا کام کرتے ہیں ۔ملازمت کیلیے لوگ دوسرے شہروں مثلاً کراچی لاہور روالپنڈی جیسے بڑے شہروں کی طرف جاتے ہیں۔تعلیم ۔آمازٸ میں 1 ہاٸ سکول کپڑی میں ہے 1 ہاٸیر سکینڈری سکول ناڑہ میں جبکہ تین مڈل سکول شنگری کالیلاڑ اور گڑھی شاہ محمد میں ہیں۔جبکہ مزید تعلیم کیلیے غازی یا ہری پور جانا پڑتا ہے۔آبادی ۔یونین کونسل ناڑہ آمازٸ کی آبادی 16229 رجسٹرڈ ووٹرز پر مشتمل ہے جوکہ بالترتیب یہ ہیں ۔1 گڑھی شاہ محمد :6222کپلہ +دھڑیاں :6503 بیلہ + زیدہ  :11204 چڑواٸ و دگر مضافات ڈھنڈ کوپر سر گڑھی طوطی گڑھی 25605 ناڑہ :5196 چڑونہ +کوٹو : 9787 کالیلاڑ +جبہ :13798 کپڑی +کرم دین گڑھی+ تھنداری :35549  پربہ +ڈوگہ+کرمو+شیڑگاہ 227910 شنگری+ شلدار بالا 165011 دیگرہ 73012 برنگوال 148ٹوٹل 16229ترقیاتی پس منظر ۔1985 سے پہلے آمازٸ کے لوگ افیم کاشت کرتے تھے اور اسی پہ اپنا گزر بسر کرتے تھے ضیا الحق صاحب کے دور میں افیم کی فصل تلف کردی گٸ تو ہمارے بزرگوں کے ساتھ بڑے بڑے وعدے کیۓ گیۓ کہ بجلی فری ہوگی سڑکیں بنیں گی کسٹم فری یعنی ہر چیز پہ ٹیکس معاف ہوگا لیکن افسوس کہ کوٸ بھی عہد وعدہ وفا نہیں ہوا


No comments:

Post a Comment