S M USMANI AMAZAI: My fast post

Monday, 17 September 2018

My fast post

میری تصویر بنانے کی جو دھن ہے تم کو
کیا اداسی کے خدوخال بنا پاوٴ گے ؟

تم درختوں اور پرندوں کے مصور ہو میاں
کس طرح سبزہٰ پامال بنا  پاوٴ گے ؟

سر کے دلدل میں دھنسی آنکھ بنا پاوٴ گے
آنکھ میں پھیلتے پاتال بنا پاوٴ گے ؟

جو مقدر نے میری سمت اچھالا تھا کبھی
میرے ماتھے پہ وہی جال بنا  پاوٴ گے ؟

مل گیٴ خاک میں آخر کو سیاہی جن کی
میرے ہمدم میرے وہ بال بنا  پاوٴ گے ؟

یہ جو چہرے پہ خراشوں کی طرح ثبت ہوےٴ
یہ اذیت کے ماہ وسال بنا  پاوٴ گے ؟

میری تصویر بنانے کی جو دھن ہے تم کو
کیا اداسی کے خدو خال بنا  پاوٴ گے ؟
؛

No comments:

Post a Comment